وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار٬ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات٬ نیشنل سیکورٹی کے منافی 6 اکتوبر کی پلانٹڈ سٹوری سے متعلق تحقیقات اور سفارشات کے بارے میں پیشرفت سے آگاہ کیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:13

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار٬ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جمعرات کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے آرمی ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات 4 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہی٬ جس میں وفد نے آرمی چیف کو 6 اکتوبر 2016ء کی نیشنل سیکورٹی کے منافی پلانٹڈ سٹوری سے متعلق تحقیقات اور سفارشات کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔