دارالحکومت اسلام آباد کوکسی صورت لاک ڈائون نہیں کرنے دیا جائے گا٬ اس مقصد کے لیے یہ لوگ یوتھ کنونشن کریں یا پھر شیخ رشید کوئی جلسہ کریں اس سے انہیں روکا جائے گا کیونکہ یہ ان کا لاک ڈائون کی طرف ہی قدم ہے جسے نہیں بڑھنے دیا جائے گا

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کوکسی بھی صورت لاک ڈائون نہیں کرنے دیا جائے گا٬ اس مقصد کے لیے یہ لوگ یوتھ کنونشن کریں یا پھر شیخ رشید کوئی جلسہ کریں اس سے انہیں روکا جائے گا کیونکہ یہ ان کا لاک ڈائون کی طرف ہی قدم ہے جسے نہیں بڑھنے دیا جائے گا٬وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ جلسہ جسے اس بنیاد پر کیا جائے کہ وفاقی دارالحکومت کولاک ڈائون کیا جائے اور ریاست پاکستان کا پوری دنیا میں تماشا بنایا جائے تو ایسا جلسہ ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا٬ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا جلسہ جو ملک کے خلاف ہو٬ ملک کی عزت کے خلاف ہو اس جلسے کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے٬ ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم بالکل بھی نہیں گھبرائے اور ہم نے بہت سوچ سمجھ کے یہ قدم اٹھایا ہے کہ اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے کی ان کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا خواہ وہ کوئی جلسہ ہو٬ ریلی ہو یا پھر کوئی یوتھ کنونشن کیونکہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کا لاک ڈائون ہونا پاکستان کی ریاست کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے٬ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اول تو شیخ رشید نے لال حویلی آنا نہیںاگرآئے تو انہیں بھی پکڑا جاسکتا ہے اور جلسہ بھی کسی صورت نہیں کرنے دیا جائے گا٬