کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اکتوبر 2016 00:29

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2016ء) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہنگامی آپریشن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر کی گئیں۔ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے کے باعث 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔