لاڑکانہ میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے داخلے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:04

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی 27 اکتوبر 1947 پ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے داخلے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بے گناہ کشمیروں کو شہید کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی۔

(جاری ہے)

ریلی میں ملازمین سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاڑکانہ گل ناز عباسی٬ شمیم آرا ابڑو٬ گدا حسین عباسی اور دیگر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 پر بھارتی فوج نے کشمیروں کو اپنے حق خود ارادیت سے محروم کرکے وہاں غیرقانونی طور پر قبضہ کیا اور اس دن سے لے کر آج دن تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری بھائیوں کو شہید کیا گیا ہے جبکہ اب بھی کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیروں پر ظلم بند کرکے انہیں خود ارادیت کا حق دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :