محکمہ اینٹی کرپشن کی سندھ کے مختلف شہروں میں کارروائیاں٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور مختیارکار سمیت متعدد گرفتار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) اینٹی کرپشن نے کراچی میں کارروائی کر کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ سمیت 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق جمالی کی کارروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ اور آفس اسسٹنٹ اللہ ڈنو کو رشوت لیتے ہوئے گرفتارکیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کو ملزمان کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تھی جن کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔

ملزمان رشوت کے عوض کلفٹن میں مکان کا پلان منظور کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔دوسری جانب اینٹی کرپشن نے سکھر میں کارروائی کر کہ محکمہ رویونیو کے مختیارکار کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق علی کی سربراہی میں کارروائی کر کہ مختیارکار محمد حسین مغل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم پر سکھر میں مختلف سروے نمبرز کی غیرقانونی تبدیلیوں کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن کا لاڑکانہ میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کہ ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ کے دفتر پر ٹینڈرز غیر قانونی طریقے سے دیئے جانے کی شکایات پر چھاپا مارا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی سول میجسٹریٹ کی موجودگی میں تمام متعلقہ ریکارڈ ضبط کر لیا گیا اور متعلقہ ریکارڈ کی اسکروٹنی کے بعد زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خیرپور ضلعی کی تحصیل ٹھری میرواہ کے دیہی صحت مرکز پر اینٹی کرپشن کی کارروائی کی گئی٬ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی کے مطابق کارروائی دیہی صحت مرکز میں بڑی پیمانے پر خردبرد کے شکایات پر کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت مرکز میں واٹر فلٹر پلانٹ اور ادویات کی مد میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کارروائی کر کے متعلقہ تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔ عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ سندھ سے کرپشن کا ہر صورت خاتمہ کریں گے٬ جہاں جہاں کرپشن کی شکایات موصول ہوگی وہاں بھرپور کارروائی کی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :