Live Updates

ضرورت پڑی تو کل ہی اسلام آباد مارچ کرینگے: رہنما پی ٹی آئی شو کت یوسفزئی کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:39

ضرورت پڑی تو کل ہی اسلام آباد مارچ کرینگے: رہنما پی ٹی آئی شو کت یوسفزئی ..

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو کل ہی اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے رہنما اور خیبر پختنوخواہ اسمبلی کے رکن شوکت یوسفزئی کی جانب سے اسلام آباد میں کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے اعلان کیا ہے کہ کل پشاور میں احتجاجی یوتھ کنوینشن کا انعقاد کریں گے۔ اور اگر ضرورت پڑی تو کل ہی اسلام آباد کی جانب مارچ کا آغاز کر دیں گے۔ کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات