وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں سیکورٹی غفلت پر کمانڈنٹ (ڈی آئی جی ) پی ٹی سی کیپٹن (ر) طاہر نوید ٬ ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی (ایس ایس پی) یامین خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ٹی سی محمد اجمل کو فوری طور پر معطل کر دیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:26

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی ابتدائی تحقیقات کی ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں سیکورٹی غفلت کامرتکب پائے جانے پر کمانڈنٹ (ڈی آئی جی ) پی ٹی سی کیپٹن (ر) طاہر نوید ٬ ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی (ایس ایس پی) یامین خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ٹی سی محمد اجمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ مزید کاروائی جاری رہے گی٬ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری کاروائی کا مقصد آئندہ اسے واقعات کی روک تھام ہے اور آئندہ کوئی بھی افسر یا اہلکار کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے پی ٹی سی کے سانحہ کی ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو درخواست بھی کر دی گئی ہے٬ جو ڈیشل کمیشن تمام واقعہ کی چھان بین ٬ ذمہ داروں کا تعین اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے بریگیڈئیر بلال علی کی سربراہی میں سانحہ پی ٹی سی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اعتزاز گورایہ ٬ ایف سی اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :