Live Updates

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر پولیس کے دھاوے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف اسلام آباد٬کراچی٬راولپنڈی اورلاہور میںپی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ٬ ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیئے ٬ گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں٬حکومت مخالف نعرے بازی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:25

اسلام آباد/لاہور /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ کنونشنپر پولیس کے دھاوے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف اسلام آباد٬کراچی٬راولپنڈی اورلاہور میںپی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیئے جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔جمعرات کو اسلام آبادمیں پولیس کے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوے اور کارکنوں کی گرفتار یوں کے بعد اسلام آباد ٬راولپنڈی ٬کراچی اورلاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیے گئے۔

اسلام آباد کے یوتھ کنونشن سے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی کے شاہراہ فیصل پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا گیا ٬احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے کو بند کردیا گیا ٬مظاہرین حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری شیخ رشید کی لال حویلی پہنچ گئی اور جلسے کی تیاریوں کو رو ک دیاجبکہ کارکنوں نے احتجاج بھی شروع کر دیا۔

لال حویلی میں شیخ رشید کے جلسے کی تیاریاں کی جار ہی تھیں کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور جلسے کیلئے سٹیج سمیت دیگر سامان لانے والی گاڑی کو روک لیاہے جبکہ گاڑی سے زبر دستی سامان اتارنے کی کوشش میں ایک شخص شیخ ظفر کو پولیس نے حراست میں بھی لیا لیکن کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسے چھڑا لیا جس کے بعد شیخ ظفر نامی شخص گلی میں جا کر چھپ گیا۔پولیس کا کہناہے کہ دفعہ 144نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات