کراچی کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے٬ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا

نوجوانوں کی سرپرستی کرکے انہیں ملک وقوم کا معمار بنایا جاسکتا ہے٬ انصاری فیڈریشن کی جانب سے ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب مثبت اقدام ہے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سماجی ادارے عوام کی خدمت کیلئے آگے آئیں۔ کراچی میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ نوجوانوں کی سرپرستی کرکے انہیں ملک وقوم کا معمار بنایا جاسکتا ہے۔ انصاری فیڈریشن کی خدمات کو عوامی سطح پر سرہایا جارہا ہے۔ انصاری فیڈریشن کی جانب سے ٹیلنٹ ایوارڈ نسل نو کی بڑی خدمت ہے۔ یہ بات ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے انصاری فیڈریشن کے صدر افتخار احمد انصاری اور جنرل سیکریٹری زین انصاری کی قیادت میں ملاقات کیلئے آئے وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔

انصاری فیڈریشن کے صدر افتخار احمد انصاری اور جنرل سیکریٹری زین انصاری نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا کو انصاری فیڈریشن کی جانب سے اتوار 30 اکتوبر کو نیشنل میوزیم کراچی میں ہونے والے ’’ٹیلنٹ ایوارڈ‘‘ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہلا رضا نے انصاری فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصار برادری کی پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے اور انصاریوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ کمیونٹی کی بنیاد پر قائم تنظیمیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بہتر انداز میں کام کرتی ہیں اور انصاری فیڈریشن نے اپنی برادری کیلئے بہت کام کیا ہے اور ان کے کام کو حکومتی سطح پر سراہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :