محکمہ اینٹی کرپشن کی کراچی اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کاروائیاں٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور مختیارکار سمیت متعدد گرفتار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) اینٹی کرپشن نے کراچی میں کاروائی کر کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ سمیت 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق جمالی کی کاروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ اور آفیس اسسٹنٹ اللہ ڈنو کو رشوت لیتے ہوئے گرفتارکیا۔ چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کو ملزمان کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تھی جن کی ہدایت پر کاروائی کی گئی۔

ملزمان رشوت کے عیوض کلفٹن میں مکان کا پلان منظور کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔دوسری جانب اینٹی کرپشن نے سکھر میں کاروائی کر کہ محکمہ روینیو کے مختیارکار کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق علی کی سربراہی میں کاروائی کر کہ مختیارکار محمد حسین مغل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم پر سکھر میں مختلف سروے نمبرز کی غیرقانونی تبدیلیوں کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن کا لاڑکانہ میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کہ ایگزیکیٹو انجینئر بلڈنگ کے دفتر پر ٹینڈرز غیر قانونی طریقے سے دئے جانے کی شکایات پر چھاپا مارا گیا۔چھاپہ مار کاروائی سول میجسٹریٹ کی موجودگی میں تمام متعلقہ ریکارڈ ضبط کر لیا گیا اور متعلقہ ریکارڈ کی اسکروٹنی کے بعد زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔٬ خیرپور ضلعی کی تحصیل ٹھری میرواہ کے دیہی صحت مرکز پر اینٹی کرپشن کی کاروائی کی گئی٬ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی کے مطابق کاروائی دیہی صحت مرکز میں بڑی پیمانے پر خردبرد کے شکایات پر کی گئی۔

انہوںنے مزید کہا کے صحت مرکز میں واٹر فلٹر پلانٹ اور ادویات کی مد میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی کر کے متعلقہ تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ۔ عثمان غنی صدیقی نے کہا کے سندھ سے کرپشن کا ہر صورت خاتمہ کریں گے۔ جہاں جہاں کرپشن کی شکایات موصول ہوگی وہاں بھرپور کاروائی کی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :