ڈی ایس پیز کے تقرری و تباد لوں کے احکامات جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:03

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیرا نی8 ڈی ایس پیز کے تقرری و تباد لے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز نارووال محمد رمضان کو ایس ڈی پی او لالہ موسیٰ گجرات ٬ایس ڈی پی او لالہ موسیٰ گجرات ہاشم محمود کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز نارووال ٬ ایس ڈی پی او صدر ساہیوال محمد ندیم طارق کو ایس ڈی پی او صدر منڈی بہائوالدین کی خالی آسامی پر٬ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سیالکوٹ شاہد اکرام کوایس ڈی پی او صدر ساہیوال ٬ ایس ڈی پی او بوریوالہ وہاڑی ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان کی خالی آسامی پر٬ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراں محمود شاہد کو ایس ڈی پی او مخدوم رشید ملتان کی خالی آسامی پر٬ تقرری کے منتظر٬ فرخ جاوید کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراںاور تقرری کے منتظر٬ سید ذوالفقار علی گیلانی کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سیالکوٹ تعینات کیا ہے۔