پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا

کھلاڑیوں کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ٬ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے احمد شہزاد اور عمر اکمل ڈی کیٹگری میں شامل اے کیٹگری میں اظہر علی ٬ مصباح الحق ٬ سرفراز احمد ٬ محمدحفیظ ٬ یونس خان ٬ شعیب ملک ٬ یاسر شاہ ٬ وہاب ریاض شامل ہیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا ٬ کھلاڑیوں کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ٬ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈی کیٹگری میں شامل کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 30کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹرل دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اے کیٹگری میں اظہر علی ٬ مصباح الحق ٬ سرفراز احمد ٬ محمدحفیظ ٬ یونس خان ٬ شعیب ملک ٬ یاسر شاہ ٬ وہاب ریاض ٬ بی کیٹگری میں راحت علی ٬ اسد شفیق ٬ محمد عامر ٬ حارث سہیل کے نام شامل ٬ سی کیٹگری میں عمران خان سینئر ٬ شان مسعود ٬ محمد عرفان ٬ سمیع اسلم ٬ بابر اعظم ٬ حماد وسیم ٬ حسن علی ٬ خالد لطیف ٬ شرجیل خان ٬ محمد نواز ٬ سہیل خان ٬ انور علی اور سہیل تنویر شامل جبکہ ڈی کیٹگری میں ذوالفقار بابر ٬ محمد اصغر ٬ احمد شہزاد اور عمر اکمل شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ یکم اکتوبر 2016ء سے 30جون 2017ء تک سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔