یوتھ کنونشن ایک جمہوری عمل ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کسی طرح بھی جمہوری عمل کو روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے٬ بلاول بھٹو

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے یوتھ کنویشن میں شریک نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے٬ جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی پارٹی کو برداشت سے کام لینا ہوگا٬ انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ کنوینشن ایک جمہوری عمل ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کسی طرح بھی جمہوری عمل کو روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے٬ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس کا کام امن و امان قائم کرنا ہے نہ کہ سیاسی پروگرام کو خراب کرنا اور خواتین کے ساتھ بد تمیزی کرنا ٬ انہوں نے کہا کہ تشدد کا یہ عمل صرف خوفزدہ ہونے کی علامات میں سے ایک ہے۔