وزیر اعلیٰ سندھ کا محکمہ پولیس میں پیٹی بند بھائی کو نوازنے کا نوٹس

مبینہ ٹا$ن تھانے میں درج مقدمہ کس کے حکم پرسی کلاس کیا گیا ہے٬ مقدمہ ڈی ایس پی کے بھائی کیخلاف تھاتوقانونی تقاضے کیوں پورے نہیں کئے گئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ پولیس میں پیٹی بند بھائی کو نوازنے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ مبینہ ٹا$ن تھانے میں درج مقدمہ کس کے حکم پرسی کلاس کیا گیا ہے٬وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مقدمہ ڈی ایس پی کے بھائی کے خلاف بھی تھاتوقانونی تقاضے کیوں پورے نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں گرفتار شخص کی رہائی پر بھی آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کی ہے اور مقدمے کے تفتیشی افسر سمیت متعلقہ پولیس حکام کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ عام شہری کو یہ احساس نہیں ہونا چاہیے کہ سفارش کلچر زیادہ طاقتور ہے۔

متعلقہ عنوان :