وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ سینٹر میں ڈکیتی کی واردات پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ جامعہ سینٹر میں ڈکیتی کی واردات پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکوئوں نے دکانوں کے تالے توڑ کر ڈکیتی کی ان واردات کی اُن کے خلاف پولیس نے اب تک کیاکاروائی کی ہے اس کی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس قسم کی ڈکیتیاں اور اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :