وزیراعلیٰ سندھ سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اسلام آباد کی سیاسی سرگرمیاں٬ پارٹی معاملات ٬ سانحہ کوئٹہ اور صوبے میں سیکورٹی کے ایشیوز سیمت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔سید خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محنت اور گڈ گورننس کو بھی سراہا۔