کسی کو بھی امن و امان و ترقیاتی عمل رول بیک کرنے نہیں دینگے ٬ گورنر سندھ

نوجوان صنعت کاراور منیجرز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں٬ آج کی تقریب نوجوان صنعت کاروں اور منیجرز کی خدمات کا واضح اعتراف ہے پاکستان کے ہر شعبہ میں ٹیلنٹ موجود ہے٬13ویں ایشیائی CEO کانفرنس میں 100 بہترین سی ای اوز میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے گورنر کا خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ نوجوان٬ پاکستان کا تابناک مستقبل ہیںملک کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشمل ہے جو بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے سے ہی اقتصادی ٬ معاشی اور ہر میدان میں پاکستان کی کامیابی یقینی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امان و امان کے بعد ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اس ضمن میں کسی کو بھی ترقیاتی عمل کوسبو تاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نی13ویں ایشیائی CEO کانفرنس میں 100 بہترین سی ای اوز میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر سندھ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ شہر و صوبہ میں میگا پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں ان کی بھرپور دلچسپی کے باعث ہی میگا پروجیکٹس تیزی سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خطے کے اقتصادی حب کراچی کی جغرافیائی اہمیت بہت اہم ہے امن و امان کے قیام کے بعد بیرونی سرمایہ کار بڑی تیزی سے اس جانب توجہ دے رہے ہیں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے بعد صوبہ سے بے روزگاری و غربت کے خاتمہ سے خوشحالی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے صوبہ سمیت پورے ملک میں امن ومان قائم ہو رہاہے ٬ سیاسی و عسکری قیادت متفق ہے کہ جاری آپریشن آخری دہشت گرداور مجرم کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے ہر شعبہ میں ٹیلنٹ موجود ہے ٬ نوجوان صنعت کاراور منیجرز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں٬ آج کی تقریب نوجوان صنعت کاروں اور منیجرز کی خدمات کا واضح اعتراف ہے ۔ تقریب میں گورنر سندھ نے 100 بہترین CEOs کتاب کی رونمائی بھی کی۔