سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کیلئے فرانزک اورکرائم ماہرین کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں دہشت گردی سانحہ کی تحقیقات کیلئے فرانزک اورکرائم ماہرین کی ٹیم جمعرات کو لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئی سرکاری ذرائع کے مطابق 24اور 25اکتوبر کی رات کوکوئٹہ سبی روڈ پر واقعہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں تین خود کش حملہ آور داخل ہوگئے تھے انہوںنے ٹریننگ مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سوتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جن کی تعداد 61سے زیادہ بتائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق پولیس کی درخواست پر پی ٹی سی سانحہ کی تحقیقات کے لئے فرانزک اورکرائم ماہرین پرمشتمل دو رکنی کی ٹیم لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئی٬ٹیم سانحہ کی جگہ کامعائنہ کرکے دہشت گردیکے واقعہ کے حوالے سے مواد اکھٹا کریگی اور رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان کوپیش کریگی خاص طورپر اس بارے میں تحقیقات کی جائے گی کہ تین دہشتگردوں نے جو خود کش جیکٹس جدید اسلحہ سے لیز تھے انہوںنے کونسا کیمیکل استعمال کیا تھا جس سے پولیس اہلکاروں کی لاشیں اورکمرے جل کر خاک ہوگئے تھے لاشیں اور کمرے کالے سیا ہ ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :