لال حویلی کے باہر پولیس اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:53

لال حویلی کے باہر پولیس اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) لال حویلی کے باہر پولیس اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر پولیس کے پہنچنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے ایک کارکن کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر دیگر کارکن مشتعل ہو گئے۔ اس دوران کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد گرفتار کیے گئے کارکن کو پولیس کی حراست سے چھڑوا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :