Live Updates

اسلام‌ آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:42

اسلام‌ آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سیل کرنے کی ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) اسلام‌ آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو بھی سیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستوں پر بلاکس رکھے جا رہے ہیں۔ عمران خان کو ممکنہ طور پر ان کے گھر میں ہی نظر بند کیا جا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :