شہر میں قائم غیر قانونی بس اڈہ فوری منتقل کئے جائیں٬ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحدکاکڑ نے کہا ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی بس اڈہ اور مسافر کوچ کے اڈوںکے خلاف موثر کارروائی کر تے ہوئے انہیں ان کیلئے مجوزہ جگہ پر فوری طور پر منتقلی کے اقدامات کئے جائیں ۔تاکہ شہر میں موجود ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے ۔یہ بات انہوں نے شہر میں غیر قانونی کوچوں اور لوکل بس اڈوں کے علاوہ گاڑیوں کے شورومز کو مجوزہ جگہ پر منتقلی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سیکرٹری ار بن پلاننگ وڈی جی کوئٹہ ڈوپلمنٹ اتھارٹی محمد عمران زرکون ٬ایس پی لیگل سجاد ترین ٬سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی امان اللہ پانیزئی ٬اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی ٬اسسٹنٹ کمشنرصدر منیر احمد موسیانی ٬ڈی ایس پی ٹریفک سریاب عبدالرزاق شاہوانی اور ڈی ایس پی سٹی محمد جاوید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کی واضح احکامات کے باوجود لوکل مسافر کو چز اور گاڑیوں کے شورومز خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک کیلئے مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔ جس کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی۔جبکہ ان لوکل بس اور مسافر کوچز کے غیر قانونی اڈوں کو ایک ہفتہ کے اندر مجوزہ جگہوں پر منتقل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے شورومز کوا نتظامیہ عید سے قبل سیل کیا تھا۔

بعد ازاں ان کی جانب سے تحریری طور پر یقین دھانی کے باوجود وہ سڑک پر گاڑیاں پارک کرنے اور شہر سے باہر منتقل نہ ہونے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ان کی بھی منتقلی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں پرائیویٹ گوداموں کے سروے کرنے اور ان کی فہرست مرتب کرنے کے حوالے میں بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ عنوان :