لاہور٬قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:43

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)سیشن کورٹ نے قتل کے ملزم مدثر اقبال کو سزائے موت کا حکم سنا دیا٬ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورظفر اقبال نے کیس کا فیصلہ سنایا٬ مجرم مدثر اقبال نے 2010 میں انعام الرحمن کو ذاتی رنجش پر قتل کیا تھا٬ مجرم مدثر کیخلاف تھانہ ٹائون شپ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا٬ عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم سزا کیخلا ف مقررہ مدت میں اعلی عدلیہ سے رجوع کرسکتا ہے۔