مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی کی اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز پر پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت

نہتے ورکرز پر پولیس تشدد سے مسلم لیگ ن کی غنڈا گردی اور بوکھلاہٹ عیاں ہو گئی ہے٬ مشتاق احمد غنی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز پر پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور قابل شرم اقدام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک مذمتی بیان میں ترجمان صوبائی حکومت کاکہنا تھا کہ نہتے ورکرز پر پولیس تشدد سے مسلم لیگ ن کی غنڈا گردی اور بوکھلاہٹ عیاں ہو گئی ہے٬وفاقی حکومت انتہائی حد تک خوفزدہ ہو چکی ہے اور پرتشدد اقدامات پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی حکومت کا تختہ الٹنے والا ہے مسلم لیگ ن کے دن گنے جاچکے ہیں دو نومبر ڈاکوئوں اور چوروں کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا۔مشتاق احمد غنی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سرکاری وسائل استعمال کر کے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرانے و دھمکانے میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :