پاک فوج کا ورکنگ باونڈری کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ‌ جواب، کئی چوکیاں تباہ کر دیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:00

پاک فوج کا ورکنگ باونڈری کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی فوج کی ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) پاک فوج نے ورکنگ باونڈری کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ‌ جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ورکنگ باونڈری پر بھی پاک فوج کے منہ توڑ جواب میں 5 بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :