پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی میں عالمی یوم شجر کاری کی مناسبت سے تقریب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:08

پشاور۔27اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے زیر اہتمام عالمی یوم شجر کاری کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان تھے۔ انہوں نے اس موقع پر شعبہ نباتات میں پودا لگایا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ دنیا میں موسمی تغیرات کا تدارک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ماحول دوست پالیسی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں موسم کی شدت سے بچنے کے لئے ضروری کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اور آنے والی نسلوں کو موزوں ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ایک طالب علم کو چاہئے کہ ایک پودا لگا کر اس کی پرورش کریں ۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی٬ چیرمین شعبہ باٹنی پروفیسرڈاکٹر سراج اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :