سکیورٹی فورسزکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں٬پی اے خیبرایجنسی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:08

خیبرایجنسی۔27اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پولیٹکل ایجنٹ خیبر خالد محمود نے خاصہ دار اور لیوی فورس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کیساتھ ساتھ خاصہ دار اور لیوی فورسز کی بیش بہاقربانیوں کی بدولت ہی علاقے میں امن و امان کی فضا قائم ہوااسلئے ہمیں بجا طور پر ان فورسز پر فخر ہیں۔خاصہ دار اور لیوی فورسز کے تمام جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کئے جائینگے تاکہ یہ دونوں فورسز مزید بہتر کارکردگی دکھا سکے انہونے کہا کہ ہمارے افس کے دروازے بلا تفریق علاقے کے عوام کے ساتھ فورس کیلئے دن رات کھولے رہنگی اور جس کسی کا کوئی بھی جائز مسلہ ہو تو اس کو فوری طور پر حل کرینگے۔

(جاری ہے)

پولیٹکل ایجنٹ کے خطاب سے پہلے خیبر خاصہ دارکے لائن آفیسر مظہر افریدی نے اپنے مسائل بیان کئے جس میں٬ راشن ٬ ٹرانسپورٹ اور اسلحہ کی فراہمی میرٹ کے بنیاد پر خاصہ دار اور لیویز فورس خاسا میوںکے مختلف رینک کے اہلکاروں میں اضافہ٬ اسلحہ کیلئے آل پاکستان کی فری لائسنس٬ رسکی الائونس کی فراہمی٬ سکیلز کی منظوری٬ پلاٹون اور رہائش کے مسائل شامل تھے جبکہ شہید خاصہ دار اور لیویز فورس کے گھرانوں سے فورس میں بھرتی مطالبات میں شامل تھے جس پر پی خیبر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پانچ فیصد کوٹہ سے زائد افراد بھرتی کئے ہیں اور مزید بھرتی کیلئے کوشش کرینگے فورس کے دربار میں پی اے خیبر کے علاوہ اے پی ایز جمرود و باڑہ سمیت خاصہ داراور لیو ی فورسز کے اہلکار کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :