وزیر اعلی کا پرجوش خطاب ٬شعروشاعری اور نیاز ی صاحب پر کڑی تنقید

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:03

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہو ر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ’’پرامن پاکستان٬ خوشحال پاکستان ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران پرجوش انداز میں خطاب کیا اور اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر نیازی صاحب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے اندر سے ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں ہوں گی تو اس پر سب سے زیادہ خوش مودی ہو گا٬اس موقع پر انہوںنے شعر کا یہ مصرعہ پڑھا: ’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک لیڈرکا کام عوام کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے نہ کہ انہیں گمراہ کرنا٬ افسوس کی بات ہے کہ نیازی صاحب نے دروغ گوئی اور جھوٹ کے بے بنیاد الزامات لگا ئے ہیں ٬ پتا نہیں انہوں نے لیڈری کہاں سے سیکھی ہے - وزیر اعلیٰ نے ایک موقع پر عمران خان کو ’’برا$ن صاحب‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ انہیں تو اپنے صوبے کے پی کے کا علم نہیں کہ وہاں لوگ برف پوش پہاڑوں پر زندگی کیسے بسر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان بند کرانے کا ناپاک منصوبہ وہی ہے جو ہماری مشرقی سرحد کے پار پاکستان کے ازلی دشمن کا ہے اور یہ لوگ پاکستان کے دشمن کے خوابوں کی تکمیل چاہتے ہیں اور اس سے بڑھا کوئی ظلم نہیں ہو سکتا - اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ہال میں موجود ایک سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کو دیکھ کر کہا کہ سرحد پار کے حوالے سے میں نے یہ بات سرداروں کے بارے نہیں کی بلکہ غیر سرداروں کے بارے میں کی ہے ٬ ہماری سرداروں سے بڑی دوستی ہے جس پر ہال میں موجود سب لوگ مسکرا دیئی-وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسائل جتنے بھی بڑے کیوں نہ ہوںاگر عزم ٬ جذبہ اور قوت ارادی مضبوط ہو تو سمندر یا پہاڑ بھی ان کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی-اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا: ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز وزیر اعلی کے پرجوش خطاب پر ہال میں موجود شرکاء نے کئی بار’’ قدم بڑھا$ شہباز شریف …ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘‘ کے نعرے لگائے۔