لاہور٬ ویٹرنری یونیورسٹی میں اُمید سحر کے مو ضو ع پر یوتھ کنونشن کا انعقاد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:03

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور میں امید سحر کے مو ضو ع پر یوتھ کنونشن کا انعقاد ہوا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی۔دیگر اہم شخصیات میں سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر کا مران اشرف کے علاوہ مہما ن مقررین میں ملک کے نا مور فنکار و لکھاری عدیل ہا شمی ٬نیشنل ریکار ڈ ہو لڈر سا ئکلنگ ثمر خا ن فیصل اکبر اعوان ٬زیدان خان اور ذیشان شفقت نے شر کت کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اُنہوںنے طلبہ کو نصیحت کی کہ وقت کی قدر کریں اور اپنے ڈسپلن (نظم و ضبط) کو بہتر بنا ئیں نیز انفرا دی طور پر اپنی ذمہ داریا ں کو احسن طر یقے سے ادا کر کہ ملک و معا شر ے کی تر قی میں اپنا کلید ی کردار ادا کر یں۔

(جاری ہے)

مزید براں کہا کہ ملک میں میل نیو ٹر یشن (سوکھا) کے مسا ئل سے نبٹنے کے لیئے یو نیو ر سٹی انڈ سٹر ی کے ساتھ ملکر راوی کیمپس پتو کی کے قر یبی سکولوں میںہیلتھی نیو ٹر یشن پروگرام کا بھی آ غاز کر رہی ہے جس کے تحت بچو ں کو ذ ہنی وجسما نی طور پر صحت مندبنا نے کی غر ض سے روزا نہ کلاس روم میں انڈا٬دودھ کا گلاس اور سینڈ وچ دیے جا ئیں گے ۔

اُنہو ںنے یو تھ کنو نشن کے حوا لے سے کئے جا نے والے انتظا ما ت اور آرگنا ئزر کی کا وشوں کو بھی سرا ہا۔ بعد ازیں مہما ن مقر رین نے طلبہ کی کردار سازی اور امید سحر سے متعلقہ معا شر ے میں مثبت پہلو ئو ں کو اُجا گر کے حوا لے سے خصو صی لیکچر ز بھی دئیے ۔