اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل کے فوری حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔رانا مشہود

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:03

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیرتعلیم و چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی لاہوررانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل کے فوری حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سمندرپار رہنے والے ہم وطن پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں۔ چلڈرن لائبریری میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیو ںکے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا کردار انتہائی اہم اور ناگزیر ہی-حکومت پنجاب صوبہ سے ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہی-اوور سیز پاکستانیوں کے پراپرٹی اور دیگر امور سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

اوور سیز پاکستانیوں کو صوبہ بھر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران سمیت ہاوسنگ سوسائیٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو اوور سیز کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالے سے متعلق موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیااور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران مختلف تجاویز بھی زیر غور رہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی پنجاب کے سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی بھرپور اور موثر کردار ادا کر رہی ہے اور اوور سیز پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیزکمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں تا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے اوور سیز کی پراپرٹی کے تنازعات کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :