مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:43

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

گجرات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی عابد رضا کو عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عابد رضا کی عدالت میں پیشی کے دوران انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم عمر قید کی سزا کا سنتے ہی عابد رضا فوری احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے عابد رضا کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔