بلا اشتعال جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ‘ ڈی جی رینجرز پنجاب

پنجاب رینجرز وطن عزیز کے دفاع کا مقدس فریضہ ہر قیمت پر انجام دے گی اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریگی میجر جنرل عمر فاروق برکی کا ورکنگ بائونڈری سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ ٬اگلے ونگزپر تعینات رینجرز جوانوں اور کمانڈروں سے ملاقات کی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کہا ہے کہ بلا اشتعال جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ٬پنجاب رینجرز وطن عزیز کے دفاع کا مقدس فریضہ ہر قیمت پر انجام دے گی اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی-۔ گزشتہ روز ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے ورکنگ بائونڈری سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے ونگزپر تعینات رینجرز جوانوں اور کمانڈروں سے ملاقات کی ۔

میجر جنرل عمر فاروق برکی کے پہنچنے پر سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر امجد حسین نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے ورکنگ باؤنڈری کی تازہ ترین آپریشنل صورتِ حال او ربلا اشتعال بھارتی شیلنگ کا جواب دینے کے لئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے جوانوں کے بلند عزم و حوصلہ اورآپریشنل و پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے سیکٹراور ونگ کمانڈروںکو بھارتی شیلنگ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہبلا اشتعال جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب رینجرز وطن عزیز کے دفاع کا مقدس فریضہ ہر قیمت پر انجام دے گی اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی-۔

متعلقہ عنوان :