پنجاب کا اجتماع تعلیم و تربیت اور خدمت خلق کی ایک مثال ثابت ہو گا ٬ذکر اللہ مجاہد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:45

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کے تحت کل سے شروع ہونے والے سہ روزہ اجتماع ارکان و امیدواران کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں یہ اجتماع ورکرز میں نیا ولولہ و جوش پیدا کرے گا۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال میں جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کا اجتماع اہمیت کا حامل ہو گا جس میں تعلیم و تربیت کے علاوہ دعوت اور خدمت خلق کی مثال قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز جن مسائل سے دوچار ہے ان مسائل سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ اس ملک میں اسلام کے سنہری ٬عادلانہ و منصفانہ نظام کو رائج کیا جائے۔ جماعت اسلامی کی تمام تر سرگرمیوں کا مقصد دنیا میں اللہ تعالیٰ کے دین کا نفاذ اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :