کوئی تاجر عمران خان کی باتوںمیں نہیں آئے گا٬ جمہوریت کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے نہیں دیں گے٬ تاجروں اور صنعتکاروں کا سیمینار سے خطاب
جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:45
(جاری ہے)
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر اسلام آباد بند کرنے کی مخالفت کرتے ہیں اور ایسا اعلان جس سے زندگی کا پہیہ رکے ٬عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوں٬ اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بعض سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں۔ ہم اسلام آباد بند کرنے کے اقدام کو غیر جمہوری سمجھتے ہیں۔سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز افتخار علی ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت کی گڈ گورننس اور شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ شہبازشریف شفافیت٬ گڈ گورننس٬ عزم وحوصلے٬ خدمت اور دیانت کا دوسرانام ہے۔پاکستان کے صنعتکار اور تاجر کسی بھی ایسے اعلان کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر پر حرف آئے۔انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکر ٹری نعیم میر نے کہا کہ بعض لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور بد گمانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کیس کے بارے میں دیئے گئے فیصلے کے خلاف بھی شور مچایا اور اب یہ شہروں کو بند کر کے معیشت اور ترقی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے تاجر شہروں کو بند کرنے اور ترقی کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نیک نیتی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور ہمیں ملک کے مسائل کے حل کے لئے ایک نہیں درجنوں شہباز شریف چاہئیں۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ جو شخص اسلام آباد بند کرا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سوچ رہا ہے وہ 20 کروڑ عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک دن پاکستان بند ہو تو 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ خان صاحب کو کیا پتہ کہ غریب کا چولہا جل رہا ہے کہ نہیں وہ سیاستدان نہیں صرف کھلاڑی ہیں۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ خان صاحب نے آج تک غریب آدمی یا تاجر کی بات نہیں کی۔ تاجروں اور صنعتکاروں کے بارے میں اگر کسی نے سوچا ہے یا کچھ کیا ہے تو وہ شہبازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غیرجانبدار آدمی ہوں اور جو کہہ رہاہوں٬ دل سے کہہ رہا ہوں۔ خان صاحب! کبھی آپ نے سوچا کہ جتنے پیسے آپ دھرنے پر خرچ کر رہے ہیں اس سے کئی جوان بیٹیوں کے ہاتھ پیلے ہوسکتے ہیں٬ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے لیکن مجھے یقین ہے آپ نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا ہوگا کیونکہ آپ پاکستان کاسوچ ہی نہیں رہے۔ خالد پرویز نے واضح طور پر اعلان کیا کہ کوئی تاجر خان صاحب کی باتوںمیں نہیں آئے گا اور ہم ان کے دھرنے میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ تاجر محب وطن ہیں اور پاکستان کیلئے ہم اس دھرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ صدر انجمن تاجران راولپنڈی اجمل بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں امن آئے گا تو ملک خوشحال ہوگا۔ آئین کے تحت تاجروں کو کاروبار کرنے کا حق ہے اور کوئی اس میں رخنہ نہیں ڈال سکتا۔ احتجاج بھی آئین کے تحت ہی ہونا چاہیئے۔ راولپنڈی٬اسلام آباد کے تاجر ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام آباد بند ہوا تو وہاں کا واحد ہسپتال بھی بند ہوگا جس سے مریض٬ ڈاکٹرز٬ نرسیں اور دیگر عملہ ہسپتال نہیں پہنچ سکے گا۔ یہ دھرنا بالکل جائز نہیں۔ کوئی ایک بھی تاجر اس کی حمایت کردے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ سڑکیں بند کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی ترقی کے سفر سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن عامر فیاض شیخ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث مسلم لیگ (ن) کی حکومت صنعتوں کو بلاتعطل 24 گھنٹے توانائی فراہم کر رہی ہے اور توانائی کی 24 گھنٹے صنعتوں کو فراہمی موجودہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں دھرنے ہوں گے تو سرمایہ کار بھاگ جائیں گے اور برآمدات کو نقصان پہنچے گا۔ غیر یقینی صورتحال کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار نہیں ہوتی۔ جمہوریت میں پارلیمنٹ موجود ہوتی ہے جہاں فیصلے کئے جاسکتے ہیں اور یہی فیصلوں کا بہترین فورم ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں سی پیک سٹڈی گروپ کے کنوینر ڈاکٹر حافظ ظفر نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی اہمیت اور پاکستان کی معیشت پر اس کے مثبت اثرات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان سی پیک سے سالانہ 3 ارب ڈالر ریونیو حاصل کرسکتا ہے۔ یہ منصوبہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے جس سے چین کو بھی یورپ اور مشرق وسطیٰ تک رسائی حاصل ہوگی لیکن اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اندرونی سازشوں سے پاک پرامن ماحول ضروری ہے۔ پاکستان سی پیک کا گیٹ وے بنے گا اور کروڑوں افراد کو اس سے فائدہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.