پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کے پول اے میں چھ میچز کھیلے گئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:45

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کے تیسرے روز پول اے میں دو ٬ دو چکر کے چھ میچز کھیلے گئے۔ پہلے دن جیتنے والی ٹیموں میں سے گارڈ گروپ نے مین فائنل کیلئے جبکہ ہارنے والی ٹیموں میں سے ایم ایم ایس نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولو ان پنک ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب٬ شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال اور ہیپی کائو مل کر بریسٹ کینسر کی آگاہی پھیلانے کیلئے منعقد کر رہے ہیں۔

تیسرے روز پول اے کی جیتنے والی ٹیموں میں میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ہنڈا چنا ب نے ہیپی کائو کو 3-1 سے ہرا دیا۔ ہیپی کائو کو آدھے گول کا ایڈوانٹیج بھی ملا مگر ٹیم نہ جیت سکی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میںگارڈ گروپ نے ہیپی کائو کو 3-2 سے ہرا کر باہر کردیا۔ اس طرح گارڈ گروپ اور ہنڈا چناب کے درمیان فائنل میں جانے کی کشمکش دو چکر تک جاری رہی اور گارڈ گروپ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ہنڈا چناب کو 4-1 سے ہرا دیا۔

تیمور علی ملک نے گارڈ گروپ کی طرف سے تین گول سکور کیے۔پول اے میں پہلے تینو ں میچ ہارنے والی ٹیموں کے پہلے میچ میں ایم ایم ایس نے ڈسکون5-2 کو ہرا یا۔ دوسرے میچ میں ریجاس نے بھی ڈسکون کو 4-2 سے ہرایا۔ اس طرح ایم ایم اور ریجاس کے درمیان سب سڈری فائنل کھیلنے کا میچ ہوا جو برابر رہا ۔ ایم ایم ایس نے اوسط کے حساب سے پانچ گول سکور کیے تھے جبکہ ریجاس نے چار٬ اس طرح ایم ایم ایس کی ٹیم سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی۔ آج بروز جمعہ پول بی میں تینوں ہارنے والی این واگ٬ اولمپیاء اور ماسٹر پینٹس کے درمیان سب سڈری فائنل کیلئے جبکہ جیتنے والی ڈائمنڈ پینٹس ٬ شیر وڈ اور ایڈیسیو مین فائنل کیلئے کھیلیں گی۔

متعلقہ عنوان :