بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے٬ بھارتی فوج مظالم اور انسانی سلوک کی بدترین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیریوںکے جذبہ حریت کو سرد نہیں کرسکی٬ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیئے
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر پیغام
جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:45
(جاری ہے)
بھارتی فوج شدید مظالم اور انسانی سلوک کی بدترین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیئے اور کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیئے۔
مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں تمام فورمز پرکشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے ۔وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے۔ بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے۔ بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہو ںنے کہا کہ کشمیر میں عوام کے حق خود ارادیت کیلئے اخلاقی٬ سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.