آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کادورہ چارسدہ٬پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونیوالے کیپٹن روح اللہ کی رہائشگاہ آمد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ناصرخان دُرانی نے ضلع چارسدہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی خاندان کے دیگر اٖٖفرادسے فاتحہ خوانی کی۔آئی جی پی نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر وتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

(جاری ہے)

شہید کے رشتہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی نے شہید کیپٹن روح اللہ کو خیبر پختونخواہ کا قابل فخر سپوت قراردیتے ہوئے ان کی بے انتہا جُرات اور قربانی کو سلام پیش کیا۔آئی جی پی نے مزید کہا کہ شہید نے اپنی قیمتی جان کی قربانی دے کر دہشتگردوں کے حملے سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان کو کم کر دیا ۔ آئی جی پی نے کہا کہ شہید کی ملک و قوم کے لئے دی جانے والی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آئی جی پی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف خیبر پختونخواہ کے عوام کی قربانیوں کی فہرست بڑی طویل ہے اور شہید کیپٹن روح اللہ نے جان کا نذرانہ پیش کرکے اس میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :