شریف برادران کی حکومت ملک٬عوام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ‘ خرم نواز گنڈا پور

تحریک انصاف کے پر امن کارنوں پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں ‘ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پر امن کارکنوں پر پولیس کے حملہ٬لاٹھی چارج اور خواتین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پولیس کے ذریعے سیاسی کارکنوں اورخواتین پر تشدد کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کا سہارا لیا ٬صبح آرڈر جاری ہوا اور چند گھنٹے بعد وحشت اور بربریت شروع ہو گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج آئین ٬قانون ٬عوام اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں اپنا آرڈر واپس لیں بصورت دیگر حکومت پر امن سیاسی کارکنوں کو خون میں نہلائے گی اور اس آرڈر کے تحت بنیادی انسانی حقوق کو بلڈوز کرے گی۔

(جاری ہے)

عدالتوں کے احکامات اور فیصلوں سے عام شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے مگر اس آرڈر سے بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں ۔

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے پی ٹی آئی کے ورکرز پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ خواتین پر لاٹھی چارج بزدلی اور فرعونیت ہے٬ شریف برادران نے ہماری دو خواتین کے منہ میں گولیاں مروائیں٬ملک میں کوئی عدالت٬قانون ادارہ ہے تو اس بد معاشی کا نوٹس لے٬ پاکستان اور جمہوریت بچانے کیلئے شریف برادران کو ایوانوں سے نکالنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :