Live Updates

پنجاب میں پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:08

پنجاب میں پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) پنجاب میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کے ایکشن کے بعد اب پنجاب میں بھی پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے ایکشن میں آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کو اعلی قیادت کی جانب سے مرتب کردہ فہرستوں کیمطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ حکم نامہ موصول ہونے کے بعد پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات