صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کنونشن کے دوران کارکنان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کنونشن کے دوران کارکنان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن جماعتوں کا جمہوری وسیاسی حق ہے٬کراچی سے جاری بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن پر پولیس گردی سے نواز حکومت کے عزائم سامنے آگئے ہیں٬انہوں نے کہا کہ حکومت پر لازم ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پر امن احتجاج اورپروگرامز برداشت کرے٬یوتھ کنونشن کوئی غلط عمل نہیں ٬ایک سیاسی ایونٹ تھا٬انہوں نے کہا کہ پولیس کی خواتین سے ہاتھا پائی شرمناک عمل ہے٬پولیس کا کام امن وامان بحال کرنا ہے ناکہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا ہے٬انہوں نے کہا کہ لاٹھی چارج سے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت خوف کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :