وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ پولیس میں پیٹی بند بھائی کو نوازنے کا نوٹس لے لیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ پولیس میں پیٹی بند بھائی کو نوازنے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ مبینہ ٹا$ن تھانے میں درج مقدمہ کس کے حکم پرسی کلاس کیا گیا ہے٬وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مقدمہ ڈی ایس پی کے بھائی کے خلاف بھی تھاتوقانونی تقاضے کیوں پورے نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں گرفتار شخص کی رہائی پر بھی آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کی ہے اور مقدمے کے تفتیشی افسر سمیت متعلقہ پولیس حکام کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ عام شہری کو یہ احساس نہیں ہونا چاہیے کہ سفارش کلچر زیادہ طاقتورہے۔

متعلقہ عنوان :