حکومت کی”جمہوریت“پھرعیاں ہوگئی۔چودھری پرویزالٰہی

خواتین پر تشدد سے77ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے ،حکمران ماڈل ٹاؤن لاہور میں بھی پرامن کارکنوں کے خون کی ہولی کھیل چکے ہیں۔سینئرمرکزی رہنما مسلم لیگ(ق)کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:48

حکومت کی”جمہوریت“پھرعیاں ہوگئی۔چودھری پرویزالٰہی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پر پولیس اور ایف سی کے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت کی ”جمہوریت“ عیاں ہو گئی ہے اور خواتین پر تشدد سے 77ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، حکمران ایسے ہتھکنڈوں سے خود ملک میں بداَمنی پھیلا رہے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں نہتی اور پرامن خواتین اور سیاسی کارکنوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ انہیں چادر و چار دیواری کا کوئی احترام نہیں اور ان کیلئے نہ ہی انسانی خون کی کوئی اہمیت ہے یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی کی پرامن خواتین سمیت کارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں، تشدد کیا اور انہیں گھسیٹا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور گرفتاریوں سے سیاسی کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، وہ زیادہ جوش و جذبہ سے باہر نکلیں گے اور حکومتی ہتھکنڈوں سے ان کا راستہ نہیں روکا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :