Live Updates

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری:عمران خان کاکل پاکستان بھرمیں احتجاج کااعلان

عدالت نے ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دی ہے،شریف برادران کی سوچ آمرانہ ہے،مجھے جیل میں ڈالا تو رہا ہوکرپھراحتجاج کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:33

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری:عمران خان کاکل پاکستان بھرمیں احتجاج کااعلان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں پر تشددکیخلاف کل پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دینے کا اعلان کردیاہے،تحریک انصاف کل پورے پاکستان میں احتجاج کرے گی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی اجلاس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو جمہوریت کی اے بی سی کا بھی پتا نہیں ہے۔شریف برادران کو 30سال سے جانتا ہوں ان کی سوچ آمرانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ جمہوریت کو کون نقصان پہنچارہاہے؟نوازشریف کے چہرے کی گھبراہٹ سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے مجھے جیل میں ڈال دیا تو رہا ہوکرپھراحتجاج کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دی ہے۔ہمارے کارکن عمارت کے اندرتھے ،باہر نہیں تھے۔

(جاری ہے)

مجھے کارکنوں کی کالز آرہی ہیں بہت بڑا ردعمل سامنے آئے گا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پیسے کیلئے مودی کا بھی یار بن سکتاہے،یہ فوج کو بھی بدنام کرسکتاہے۔پیسہ بچانے کیلئے الطاف حسین کو بھی گلے لگا سکتاہے۔بانی ایم کیوایم بھی نوازتے رہے ہیں،آصف زرداری کا بھی یاربن سکتاہے۔انہوں نے جو آج حرکت کی ہے۔مجھے بہت تکلیف ہے۔نوجوان تو ہمارے ہرطرح کے حالات کیلئے تیار ہیں لیکن مجھے دکھ ہے جو عورتوں کیساتھ کیاہے۔

شہبازشریف کے ڈرامے پر آسکرایوارڈ ملناچاہیے۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل پورے پاکستان میں ہمارے کارکن پرامن احتجاج کریں۔2نومبرکے دھرنے میں اب لوگ 10لاکھ نہیں بلکہ زیادہ لوگ آئینگے۔اسلام آبادہائیکورٹ سے پوچھتاہوں کہ آپ نے پرامن احتجاج کی اجازت دی لیکن اب جو انہوں تماشا کیا ہے کیا یہ جمہوریت ہے۔اسفندیار،فضل الرحمن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں سے پوچھتاہوں کہ کونسی یہ جمہوریت ہیں؟شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کیلئے کل لال حویلی جا رہاہوں حکومت نے جو کرنا ہے کرلے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کے ہتھکنڈوں سے ہماراکوئی کارکن سہمانہیں ہے۔مجھے یہ پتا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف بزدل ہیں لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ اتنے زیادہ بزدل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کرپشن کیخلاف احتجاج کرنا ہوتاہے۔جو کہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات