Live Updates

عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف کل بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:32

عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف کل بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاج ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف کل بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں کارکنوں کی گرفتاری پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کو 30 سال سے جانتے ہیں انہیں معلوم تھا کہ ایسا کچھ ضرور ہو گا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن آج کے واقعے پر مشتعل ہیں۔ کارکنوں کی گرفتاری پر اب بڑا ردعمل آئے گا۔ عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف کل بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :