جماعت اسلامی کا تین روزہ صوبائی ورکرزکنونشن آج سے لاہورمیں شروع ہوگا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کا تین روزہ صوبائی ورکرزکنونشن آج سے لاہورمیں شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا تین روزہ صوبائی ورکرزکنونشن آج سے لاہورمیں شروع ہوگا فیصل آباد سے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن شریک ہوں گے٬تین روزہ کنونشن پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگاجماعت اسلامی نے کرپٹ نظام کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے جس کرپشن فری پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے اسے سراج الحق کی قیادت میں ہر پاکستانی کے دل کی آواز بنائیں گے جماعت اسلامی کے زونل امراء اپنے اپنے حلقوں کے کارکنوں کے ہمراہ قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :