ہوگیاہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:28

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ آج ثابت ہوگیاہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑاور پولیس کے تشددکی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ مجھے حراست میں لینے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔نوازشریف مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہوگیاہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوریت میں بدمعاشی کررہی ہے جبکہ بدمعاشی کا جواب ہاتھ جوڑ کرنہیں دیاجاسکتا۔پولیس کارکنوں کی گرفتاری کیلئے ہمارے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے۔