شربت گلہ کی رہائی کے لیے افغان حکومت کا پاکستان سے رابطہ، آیندہ 24 گھنٹے میں رہائی کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:27

شربت گلہ کی رہائی کے لیے افغان حکومت کا پاکستان سے رابطہ، آیندہ 24 گھنٹے ..

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) شربت گلہ کی رہائی کے لیے افغان حکومت کا پاکستان سے رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلہ کی رہائی کیلئے افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان سفارتی ٹیم کی شربت گلہ کی رہائی کے لیے پشاور آمد ہوئی۔ شربت گلہ کی آیندہ 24 گھنٹے میں رہائی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں گزشتہ دنوں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :