محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے مونگ پھلی کے درمدکنندگان کو امپورٹ پرمٹ کا اجراء روک دیا ٬مقامی مارکیٹ میں مونگ پھلی کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی
ایک دن میں چھلکے اور بغیر چھلکے والی مونگ پھلی کی قیمت میں 35روپے سے 100روپے فی کلو اضافہ ہو گیا
جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:41
(جاری ہے)
کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپوکی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہوشربا مہنگائی میں غریب طبقے کے لیے موسم سرما میں بادام٬اخروٹ٬ چلغوزے جیسے مہنگے خشک میوہ جات خریدناانتہائی مشکل ہوتاہے لہٰذا غریب طبقہ موسم سرما میں مونگ پھلی کا استعمال کرتا ہے جو کہ عموماً مناسب داموں دستیاب ہوتی ہے تاہم اس بار مونگ پھلی کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے مقامی پیداوار معمول سی10ہزار ٹن یعنی25ہزار ٹن کے مقابلے میں15ہزار ٹن رہی جبکہ مقامی طلب ڈیڑھ لاکھ ٹن ہے۔
مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے نومبر سے فروری تک4ماہ کے دوران ایک لاکھ 25ہزار ٹن مونگ پھلی چین٬افریقی ممالک٬امریکا سمیت تقریباً 8ممالک سے درآمد کی جاتی ہے تاہم محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے مقامی تاجروں کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے درآمد کنندگان کو امپورٹ پرمٹ کااجراء بند کردیا ہے جس کی وجہ سے درآکنندگان کے پہلے سے طے شدہ سودے منسوخ ہونے کا اندیشہ ہے ۔محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے درآمدکنندگان کو خدمات فراہم کرنے کے بجائے کاروبار کا حصہ بنتے ہوئے پرانی آئی پی بھی جاری کیں ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگرمونگ پھلی کی درآمد بحال نہ ہوئی تو سردیوں کے سیزن میں اس کی فی کلو قیمت 300روپے سے تجاوز کرجائے گی اور غریب طبقہ اس سستے خشک میوے سے بھی محروم ہوجائے گا۔شمیم احمد فرپو نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے درخواست کہ وہ عوام کے بہتر ترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو فوری طور پر مونگ پھلی کی درآمدکے لیے امپورٹ پرمٹ جاری کرنے کی ہدایت کریں تاکہ مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے وافر مقدار میں اس کی درآمد کی جاسکے اور عوام کو سستے داموں مونگ پھلی کی دستیابی ممکن بنائی جاسکے۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.