پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو پانچ ماہ کی تنخواہوں کے واجبات میں سے مارچ اپریل مئی کی پے سلپ جاری ٬ جولائی 2016 کی تنخواہ آئندہ ہفتے دینے کا وعدہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو پانچ ماہ کی تنخواہوں کے واجبات میں سے مارچ اپریل مئی 2016 کی پے سلپ جاری کر دی گئی جبکہ جون اور جولائی 2016 کی تنخواہ آئندہ ہفتے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین (سی بی ای) کے کوششوں سے زیر التوا فوتی و رٹائرڈ ملازمین اور آن ڈیوٹی محنت کشوں کے مالی معاملات حل کرائے جا رہے ہیں جس میں ایل ایف اے٬ پراویڈنٹ فنڈ٬ گریجوئٹی و دیگر واجبات سمیت میڈیکل بلز کی ادائیگی شامل ہیں٬ سی بی اے اور انتظامیہ پاکستان اسٹیل کے درمیان لمبی گفتے شنوس کے بعد ملازمین کو تین ماہ مارچ٬ اپریل٬ مئی کی تنخواہوں کی پے سلپ کا اجرا٬ رٹائرڈ و مرحوم ملازمین کی واجب ادائیگی٬ طبی سہولیات کی فراہمی اور گلشن حدید فیز 4 کا اجرا ودیگر محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو ہوئی تھی جس میں چیئرمین سی بی اے شمشاد قریشی اور انتظامیہ پاکستان اسٹیل سے مذاکرات کے بعد محنت کش اور ملازمین کے مسائل و مراعات کی منظوری دیتے ہوئے ملازمین کے اکائونٹ میں رقم جاری کر دی گئی جبکہ طبی سہولیات کے لیئے فنڈ کی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملازمین کے بینک اکائونٹ میں رقم جمع کر وا دی گئی ہے ۔ سی بی اے کے ترجمان مرزا طارق جاوید نے مزید بتایا کہ جون اور جولائی 2016 کی تنخواہ کے اجرا کے لیئے آئندہ ہفتے ادائیگی کا وعدہ کیا گیا ہے٬ اس موقع پر پاکستان اسٹیل کے محنت کشوں نے سی بی اے چیئرمین شمشاد قریشی ودیگر مرکزی عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کی مکمل بحالی کے لیئے جدوجہد میں ان کا شانہ بشانہ ساتھ دینے کا عہد بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :