بزنس مین اور پاکستان بزنس گروپ کی شکل میں قائم ہونے ہونے والا پینل کو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے کوئی سرکار نہیں ٬ ایف پی سی سی آئی اور یو ی جی کا مشترکہ بیان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراوریونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی) کے ترجمان گلزار فیروز ٬یو بی جی کے مرکزی سینئروائس چیئرمین عبدالسمیع خان٬ ملک خدبخش٬منیرسلطان اور یوبی جی کے دیگر رہنمائوں نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی شکل میں قائم ہونے والے بھان متی کے کنبے کے مسترد شدہ رہنمائوں کی جانب سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت اور رہنماایس ایم منیرکے خلاف شروع کی جانے والی مہم پر کہا کہ یہ کنبہ فیڈریشن کے الیکشن میں حصہ لینے نہیں آرہا اور نہ ہی انہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل سے کوئی سروکار ہے بلکہ اپوزیشن گروپ ایس ایم منیر کی بزنس کمیونٹی میں مقبولیت سے شدید خوف زدہ ہے یہی وجہ ہے جسکا اظہار انکے اخباری بیانات سے جھلکتا ہے٬تاجر برادری کی جانب سے ٹھکرائے ہوئے اپوزیشن رہنمائوں پر مشتمل بھان متی کے کنبے میں شامل لوگ ایس ایم منیر کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرکے اپنا قد بلند کرنے کی کوشش کررہے ہیںاور ان رہنمائوں کو ایس ایم منیر فوبیا ہوچکا ہے جس کا علاج کسی بڑے ڈاکٹر کے پاس نہیںہے۔

(جاری ہے)

یو بی جی کے رہنمائوں نے کہا کہ مخالف گروپ گزشتہ دوسال کی عبرتناک شکست کو اب تک بھلا نہیں پایا ہے یہی وجہ ہے کہ دوسال سے ان کے بیانات میں ابھی سے شکست کا عنصر نمایاں دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے لیڈران کے تعریفوں میں قلابے ملانے والا اور یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک کی کراچی آمدپر ہوٹل میں انکے کمرے میں رات گئے تک ڈیرا ڈالنے والا وحیدشاہ نامی شخص ایس ایم منیر مخالفت میں ذہنی دیوالیہ ہوچکا ہے ٬جیسا کہ بلی کو خواب میں چھچھڑے ہی نظر آتے ہیں اسی طرح اپنے آپ کو یو بی جی کی کامیابی کو زبردستی اپنی جھولی میں ڈالنے والے اس شخص کو یو بی جی کی تاریخی کامیابیاں اپنی مرہون منت نظر آرہی ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ انہیں فوری طور پر دماغ اور نظر کے ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہیئے۔

گلزار فیروز نے کہا کہ وحیدشاہ وہ شخص ہے جس کی اپنی کوئی پہچان نہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے گروپ تبدیل کرتا رہتا ہے٬اسے ایکسپورٹس کے بارے میں بھی کچھ معلومات نہیں کیونکہ نہ تو وہ ایکسپورٹر ہے اور ہی اسکا تعلق کسی صنعت سے ہے بلکہ یہ شخص کسٹم اپریزر تھا اور وہاں بھی اس کی ساکھ اچھی نہیں تھی۔یو بی جی رہنمائوںنے کہا کہ جو لوگ بزنس کمیونٹی کے مفادات کا کبھی تحفظ نہ کرسکے اور فیڈریشن کے مالی وسائل اپنے گھروں کا کچن چلانے کیلئے استعمال کرتے رہے ہوں وہ لوگ کس منہ سے تاجربرادری کی نمائندگی کے دعوے کررہے ہیں٬ 30دسمبر کو بھی بزنس کمیونٹی ڈرائنگ روم کے بجائے یو بی جی کی قیادت کے مشاورت سے کئے گئے فیصلوں کو ہی تسلیم کرے گی اورملک کی بزنس کمیونٹی کے نمائندے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار زبیرطفیل کو ہی بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :