Live Updates

اسلام‌آباد انتظامیہ کا تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں‌ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:21

اسلام‌آباد انتظامیہ کا تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں‌ کو گرفتار نہ ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) اسلام‌آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں‌ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحریک انصاف کے یوتھ کنوینشن پر دھاوا بول کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

کارکنوں کی گرفتاری کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے کئی سینئر رہنما بھی گرفتار کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے اسلام‌آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں‌ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :